وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی سے متعلق مسلسل چھٹا اجلاس

3

لاہور18اگست(اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی سے متعلق مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بروقت تکمیل کی ہدایت دی۔واٹر فلٹریشن پلانٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں پراجیکٹس پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

بہاولنگر، بہاولپور،راجن پور،تلہ گنگ،اٹک،راولپنڈی،جہلم، رحیم یار خان اور چکوال میں واٹر فلٹریشن پلانٹس پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ 9 اضلاع میں 2778 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے پراجیکٹس پر رپورٹ پیش

رحیم یار خان،بہاولپور، خوشاب اور ڈی جی خان میں واٹر بوٹلنگ پراجیکٹ پر  اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز شریف کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ ہرواٹر بوٹلنگ پوائنٹ پر روزانہ 2500 بوتل پانی عوام کو فراہم کی جارہی ہیں۔واٹربوٹلنگ پلانٹ فی گھنٹہ 5ہزار لیٹر صاف پانی مہیا کررہے ہیں۔پوٹھوہار کے علاقے میں سمال ڈیم کے ذریعے صاف پانی مہیا کیا جائیگا۔ صاف پانی پراجیکٹ کلسٹر ون میں راجن پور اور رحیم یار خان میں 702 مقامات میں سے 570واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل کیا جائے گا ۔بریفنگ میں بتایا کہ

راجن پور اور رحیم یار خان کے کھارے پانی والے علاقوں میں 95 آر او پلانٹ اور52 یو ایف پلانٹ لگائے جائیں گے۔ کلسٹر ٹو میں ڈی جی خان اور لیہ تھری میں کوٹ ادو اور مظفرگڑھ، فور میں بھکر، میانوالی اور خوشاب شامل ہے جبکہ کلسٹر فائیو میں تلہ گنگ، جہلم، راولپنڈی اور اٹک، مری، چکوال 1180 مقامات پر902 واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل طور پر اور راولپنڈی، مری، چکوال، تلہ گنگ، اٹک اور جہلم کے کھارے پانی والے علاقوں میں 231 آراو پلانٹ بھی شامل ہے کلسٹر 14 میں بہاولپور، بہاولنگر کے 892 سائٹ میں سے 749 مکمل جبکہ بہاولپور اور بہاولنگر کے کھارے پانی والے علاقوں میں 130 آراو پلانٹ، 64 یو ایف پلانٹ اور ایم ایف پلانٹ لگائے جائیں گے۔ چشتیاں، منچن آباد، ہارون آباد، اور فورٹ عباس میں 482 سائٹس میں سے  368مکمل بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بہاولپور، یزمان، احمد پور اور حاصل پور میں 410 سائٹس میں 351 کی تکمیل آخری مراحل میں ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا 736 غیر فعال واٹرفلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے لئے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر واٹرفلٹریشن پلانٹ پراجیکٹ کی تکمیل بہت ضروری ہے۔ مریم نواز شریف

صاف پانی کی دستیابی ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔