پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی، پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات

3

اسلام آباد، 14 اگست ( اے پی پی): یومِ آزادی کے موقع پر  جنرل ہیڈ کوارٹر  اور مسلح افواج کے تمام ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

پرچم کشائی کی پروقار تقریبات میں قومی پرچم سربلند کیا گیا، جبکہ قومی ترانے کی دھن پر فضا ملی جذبے سے گونج اٹھی ۔

 پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ءکو زبردست  خراجِ عقیدت پیش  کیا گیا ۔

پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ  وطنِ عزیز کے دفاع اور حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے پاک فوج کا ہر جوان پرعزم ہے۔

یومِ آزادی تجدیدِ عہد کا دن ہے، جو ہمیں آباؤ اجداد اور شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔