یومِ آزادی خوشی کے ساتھ وطن سے محبت اور وفاداری کے عہد کی تجدید کا دن ہے، ذیشان اشرف

5

اسلام آباد،14اگست (اے پی پی):پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین ذیشان اشرف نے تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست ہمارے لیے خوشی کے ساتھ ساتھ اپنے وطن سے محبت اور وفاداری کے عہد کی تجدید کا دن بھی ہے۔

اے پی پی کو دیے گئے اپنے  ویڈیوپیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں ایک شناخت دی، ایک پرچم دیا اور ایک آزاد سرزمین دی۔

انہوں نے کہا کہ آئیے آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم اپنی محنت، دیانت اور اتحاد سے پاکستان کو مزید مضبوط بنائیں گے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر وطن چھوڑیں گے۔

سابق قومی  ہاکی ٹیم کے کپتان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔