اسلام آباد، 15 ستمبر (اے پی پی ): اسلام آباد میں شدید بارش کے دوران اور بارش کے بعد بھی سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں متحرک رہیں۔
مختلف سیکٹرز میں 50 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ سی ڈی اے سینیٹیشن ٹیموں کی نکاسی آب کے لیے بروقت کارروائیاں جاری رہیں۔
سی ڈی اے سینیٹیشن ٹیموں نے سڑکوں کے اطراف موجود گرِیٹنگز کی مسلسل صفائی یقینی بنائی تاکہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی ممکن ہو۔
گرِیٹنگز سے مٹی، کچرا، پتے اور دیگر رکاوٹیں فوری طور پر ہٹا کر نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھا گیا۔
سینیٹیشن ٹیموں کی بروقت فیلڈ کارروائیوں سے مختلف شاہراہوں پر پانی کے جمع ہونے کی صورتحال کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا گیا۔
گرِیٹنگز کی مسلسل صفائی اور نکاسی آب کے مؤثر انتظام سے شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مدد ملی ۔
شدید بارش کے باوجود سی ڈی اے سینیٹیشن ٹیمیں شہریوں کی سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود رہیں، صفائی اور نکاسی آب کا عمل جاری رکھا۔
اہم شاہراہوں، سڑکوں اور حساس مقامات پر سینیٹیشن عملہ مسلسل نگرانی، صفائی اور پانی کی نکاسی میں مصروف رہا۔
بارش کے دوران اور بعد میں فیلڈ ٹیموں، اے سیز اور اے ڈی سی (جی) کی مسلسل موجودگی سے صورتحال پر مؤثر نگرانی جاری
ہے۔
سی ڈی اے سینیٹیشن ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کی مربوط فیلڈ کارروائیوں سے بارش کے بعد معمولاتِ زندگی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مدد ملی۔
بارش شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے، تاہم سی ڈی اے کی بروقت فیلڈ کارروائیوں سے نکاسی آب اور شہری آمدورفت کو رواں رکھنے کی بھرپور کوششیں جاری رہیں۔شہریوں کو محفوظ، صاف اور رواں سفر کی سہولت فراہم کرنا سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی اولین ترجیح ہے۔
شدید بارش ہو یا اس کے بعد کی صورتحال،شہریوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے سی ڈی اے کی فیلڈ ٹیمیں مسلسل متحرک ہیں۔











