وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ہانگ کانگ میں ہونے والی گیارہویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں شرکت

2

اسلام آباد، 9 ستمبر(اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ہانگ کانگ میں ہونے والی گیارہویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ سمٹ میں عالمی رہنماؤں، وزراء، سفارتکاروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

جام کمال خان نے مختلف ممالک کے وزراء سے ملاقاتیں کیں، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر تجارت نے بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے درمیان مضبوط روابط اور مشترکہ ترقی پر زور دیا۔

سمٹ میں پاکستان نے خصوصی اسٹال قائم کیا ہے جہاں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کیے جا رہے ہیں۔ جام کمال خان دس ستمبر کو سمٹ سے خصوصی خطاب میں پاکستان کے تجارتی اور علاقائی روابط کے وژن پر روشنی ڈالیں گے۔