ستھرا پنجاب اینٹی لٹرنگ اسکواڈ شہر بھر کی کمرشل مارکیٹس اور شاہراؤں پر متحرک، آگاہی سرگرمیاں اور گشت بھی جاری

0

لاہور،09  ستمبر(اے پی پی ) :شہر لاہور کو ویسٹ فری بنانے کے لیےستھرا پنجاب اینٹی لٹرنگ اسکواڈ فیلڈ میں متحرک ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر ستھرا پنجاب اینٹی لیٹرنگ اسکواڈ کی جانب سے شہر بھر کی شاہراؤں اور کمرشل مارکیٹس میں روزانہ کی بنیاد پر آگاہی ایکٹیویٹیز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جبکہ تمام ٹاؤنز میں صفائی کا معیار برقرار رکھنے کے لیےاینٹی لٹرنگ اسکواڈ کا دونوں شفٹوں میں گشت بھی جاری ہے۔موثر صفائی انتظامات کے تحت ستھرا پنجاب کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیےاینٹی لٹرنگ اسکواڈ نےخیابان جناح،رنگ روڈ،فردوس چوک اور فرخ آباد کی مارکیٹس میں دن کی شفٹ میں صفائی آگاہی ایکٹیویٹیز کا انعقاد کیا،جبکہ چلڈرن ہسپتال، کلمہ چوک، پنڈی سٹاپ، ماڈل ٹاؤن کچہری، کوٹ لکھپت روڈ اور فیصل ٹاؤن میں بھی اینٹی لیٹرنگ اسکواڈ مارچ کر کے صفائی کا پیغام پہنچایا گیا۔ خصوصی آگاہی سرگرمیوں کے تحت اینٹی لیڑنگ اسکواڈ نے آؤٹ فال روڈ، بند روڈ، سگیاں، شاہدرہ موڑ اورپھول منڈی میں دکانداروں کودکان کے باہر کوڑا نہ پھینکنے اور صفائی کا معیار برقرار رکھنےکے لیےدکانداروں کو دکانوں کے باہرڈسٹ بنز رکھنے کی ہدایات بھی کیں۔مزید برآں کوڑا پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی اور جرمانوں کےبارے میں بھی  آگاہی کا سلسلہ جاری ہے۔ اینٹی لٹرنگ اسکواڈ ایکٹیویٹیز کامقصد شہریوں اور کاروباری طبقے کو صفائی کی ذمہ داری میں اپنا کردار ادا کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔