وفاقی وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان ابتدائی اجلاس، معاشی پیشرفت پر تبادلہ خیال

4

اسلام آباد، 29 ستمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے چوتھے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (آر ایس ایف) کے تیسرے جائزے کے حوالے سے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ابتدائی اجلاس منعقد کیا۔

آئی ایم ایف مشن کی قیادت آئیوا پیٹرووا کر رہی ہیں اور مذکورہ جائزوں کے لیے مشن اسلام آباد میں موجود ہے۔