گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈینےنرس رضیہ نورین کو ایک لاکھ روپے کیش انعام اور خصوصی شیلڈ سے نوازا

0

اسلام آباد، 09 ستمبر (اے پی پی ): پمز ہسپتال  کی نرسری  کے آتشزدگی سانحہ میں  بچے کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک لاکھ روپے کیش انعام اور خصوصی شیلڈ سے نوازا۔ بدھ کوگورنر ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اقلیتی رہنما سموئیل پیارے اور پمز کی ڈپٹی چیف نرسنگ شازیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت سے ہمدردی مسیحائی پیشے کا طرہ امتیاز ہے، پوری  قوم نرس رضیہ کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔