اسلام آباد،8اکتوبر (اے پی پی):بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی دفتر خارجہ پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ پہنچنے پر ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کا استقبال کیا۔نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی دوطرفہ ملاقات اور پاکستان بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔











