وفاقی وزیر صحت سے وزیر صحت گلگت بلتستان کی ملاقات، صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

5

اسلام آباد، 8 اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے وزیر صحت گلگت بلتستان اقبال حسن نے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان کے شعبۂ صحت سے متعلق اہم امور اور وفاقی دائرۂ اختیار کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گلگت بلتستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری اور معیاری طبی خدمات کی فراہمی کے لیے وفاقی و صوبائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گلگت بلتستان کے صحت سے متعلق امور کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔