لاہور ، 16 اکتوبر(اے پی پی) : شہر بھر میں بہترین صفائی نظام برقرار رکھنے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر ستھرا پنجاب لاہور اینٹی لٹرنگ اسکواڈ فیلڈ میں متحرک ہے۔شہر لاہور کی شاہراؤں، کمرشل مارکیٹس میں ستھرا پنجاب اینٹی لیٹرنگ اسکواڈ کے گشت اور آگاہی ایکٹیویٹیز جاری ہیں۔موثر صفائی اقدامات کے تحت ستھرا پنجاب لاہور اینٹی لٹرنگ اسکواڈ نے رواں ماہ میں 18 ہزار سے زائد ہاٹ سپاٹ ایریاز کی انسپکشن کی۔صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر 1500 سے زائد دکانداروں کو ای چالان وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔جبکہ غیر قانونی ڈمپنگ اور کوڑا جلانے والوں کے خلاف ایل ڈی اے سٹی، واپڈا ٹاؤن، نواب ٹاؤن سمیت 10 سے زائد مقامات پر استغاثوں اور FIRکا اندراج کروایا گیا۔شہر بھر میں بہترین صفائی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اینٹی لیٹرنگ اسکواڈ نےاسلام پورہ، مزنگ، جین مندر بنک روڈ، ساندہ روڈ، ٹیمپل روڈ پر گشت کیا۔خیابان جناح،رنگ روڈ، فردوس چوک اور فرخ آباد کی مارکیٹس میں صفائی آگاہی ایکٹیویٹیز کا انعقاد بی کیا۔آؤٹ فال روڈ،بند روڈ،سگیاں شاہدرہ موڑ پھول منڈی میں بھی اینٹی لیٹرنگ اسکواڈ نے آگاہی پیغام پہنچائے۔سی ای او شہر یار عارف خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور کے تمام ٹاؤنز میں صفائی کا معیار برقرار رکھنے کے اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی سرویلنس جاری ہے۔ستھرا پنجاب کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیےاینٹی لٹرنگ اسکواڈ دن اور رات کی شفٹوں میں فرائض پر مامور ہے۔مزید برآں اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی کمرشل مارکیٹس میں دکانداروں کودکان کے باہر کوڑا نہ پھینکنے کے بارے میں آگاہی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ صفائی کا معیار برقرار رکھنےکے لیے دکانداروں کو دکانوں کے باہرڈسٹ بنز رکھنے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ کوڑا پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی اور جرمانوں سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔اینٹی لٹرنگ اسکواڈ ایکٹیویٹیز کامقصد شہریوں اور کاروباری طبقے کو صفائی کی ذمہ داری میں اپنا کردار ادا کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔











