سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے سابق ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد کی الوداعی ملاقات

0

لاہور،07 اکتوبر ( اے پی پی ):  سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے سابق ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور محکمہ داخلہ سے منسلک اداروں کی استعدادِ کار میں اضافے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پُرامن اور ہم آہنگ معاشرے کا قیام حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب تمام اٹیچڈ فارمیشنز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے ڈاکٹر محمد امجد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے اختتام پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ڈاکٹر امجد کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری پولیس کنور انوار علی خان بھی موجود تھے۔