فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بیلاروس کے اعلیٰ سطحی وفد کی جی ایچ کیو میں ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

راولپنڈی،07 اکتوبر (اے پی پی): چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے   جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی وفد نے بیلاروس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری آف اسٹیٹ لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفووچ کی قیادت میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے علاقائی اور عالمی سیکیورٹی کی بدلتی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے موجودہ دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے جمہوریہ بیلاروس کے ساتھ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

معزز مہمان نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔