قومی اسمبلی  اجلاس:پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،کھیئل داس کوہستانی

4

اسلام آباد،27اکتوبر  (اے پی پی):وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،اٹھارویں ترمیم کے بعد اقلیتوں کا شعبہ صوبوں کے پاس ہے جہاں وافر فنڈز مختص ہیں،مخصوص نشستوں پر ارکان کو بھی ترقیاتی فنڈذ دیئے جائیں۔

 قومی اسمبلی میں رمیش لال نے کہا کہ 8 نومبر کو دیوالی ہے،دیوالی پر 20 لاکھ روپے فنڈز ممبران کو دیا جاتا تھا،کرسمس ڈے،بابا گورونانک کا جنم دن بھی ہے۔اس پر ہدایت کریں کہ اقلیتوں کو خصوصی بونس دیا جائے۔اس کے جواب میں کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ اقلیتوں کا شعبہ صوبوں کو منتقل کیا گیا ہے وہاں اربوں روپے بجٹ اقلیتوں کے لیے ہے۔ہمارے وفاقی میں وزارت کے پاس صرف 6 کروڑ روپے بجٹ ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ خواتین اور مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو بھی ترقیاتی فنڈز دیں۔وزارت مذہبی امور پاکستان آنے والے زائرین کو سہولیات پہنچاتی ہے،پاکستان میں تمام مذاہب کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔یہی پاکستان کا حسن ہے۔