قومی اسمبلی نے اسلام آباد بزرگ شہری(ترمیمی) بل 2025کی منظوری دیدی

0

اسلام آباد،27اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی نے دارالحکومت اسلام آباد بزرگ شہری(ترمیمی) بل 2025کی منظوری دیدی ۔ قومی اسمبلی میں شازیہ مری نے بل کو فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی ۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بل کی حمایت کی۔قومی اسمبلی سے بل زیر غور لانے کی تحریک کی منظوری کےبعد ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی جس کے بعد شرمیلا فاروقی نے تحریک پیش کی کہ دارالحکومت اسلام آباد بزرگ شہری(ترمیمی) بل 2025منظور کیا جائے ۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دیدی ۔