قومی اسمبلی نے  قومی فنڈ برائے ثقافتی ورثہ (ترمیمی ) بل 2026کو مزید غور اور منظوری کیلئے مشترکہ اجلاس کے سپردکر دیا

12

اسلام آباد۔28اکتوبر  (اے پی پی):قومی اسمبلی نے  قومی فنڈ برائے ثقافتی ورثہ (ترمیمی ) بل 2026کو مزید غور اور منظوری کے لئے مشترکہ اجلاس کے سپردکر دیا ۔ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے تحریک پیش کی کہ قومی  اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007کے قاعدہ 154کے زیلی قاعدہ(7)جسےدستور کے آرٹیکل 70کی شق (3)کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے ، کے تحت قومی اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ اور 90دن کی مدت کے اندر سینیٹ کی جانب سے منظور نہ کیاگیا قومی فنڈ برائے ثقافتی ورثہ (ترمیمی ) بل 2026کو مزید غور اور منظوری کے لئے مشترکہ اجلاس کے سپرد کیا جائے ، قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دے دی ۔