قومی مقابلہ حفظ و قرأت کی اختتامی تقریب، نمایاں طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم

5

اسلام آباد،15 اکتوبر(اے پی پی):  وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام اکتالیسویں قومی مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت کے دوسرے روز مقابلوں کے بعد تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ تقریب میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز، تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر مرزا علی محسود نے کہ جبکہ مہمان اعزاز معروف قاری سید صداقت علی تھے۔

ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ تقریب کا مقصد معاشرے میں قرآنی علوم، حفظ قرآن اور حسن قرأت کو فروغ دینا اور باصلاحیت حفاظ و قراء کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اول انعام حاصل کرنے والے حفاظ و قرأ کو عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔