بھارتی مظالم کشمیریوں کو نہیں جھکا سکتے ،کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی کا یوم سیاہ ریلی سے خطاب

1

اسلام آباد، 27اکتوبر(اے پی پی): کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں 27 اکتوبر کے موقع پر یوم سیاہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کو نہیں جھکا سکتے ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی نئی داستان رقم کی، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو  فوجی چھاونی میں تبدیل کر رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے مصائب کا خاتمہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کے حل کی اہم بنیاد ہیں۔ 27 اکتوبر 1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کا المناک دن ہے۔