وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی کی ملاقات

8

اسلام آباد ،28 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں وزارت ریلوے کے انتظامی، مالیاتی اور اصلاحاتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

​وفاقی وزیر حنیف عباسی نے وزیراعظم کو پاکستان ریلوے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں پاکستان ریلوے کی فریٹ سروسز میں بہتری اور مسافروں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ ریل کے سفر کو محفوظ اور بااعتماد بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

​وزیراعظم نے ریلوے میں شفافیت، اصلاحات اور عوامی ریلیف کے شعبوں کو ترجیح دینے کا اعادہ کیا اور پاکستان ریلوے کی بحالی اور انقلابی اصلاحات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔