اسلام آباد، 20 اکتوبر ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزارت قومی صحت سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام ہسپتالوں اور صحت کے اداروں میں طبی سہولیات، علاج معالجے کے معیار اور خدمات کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔











