وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا علی الصبح کشمیر چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار

0

اسلام آباد،27 اکتوبر(اے پی پی): وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے علی الصبح اسلام آباد میں زیرِ تعمیر ‘کشمیر چوک انڈر پاس پراجیکٹ’ کا سرپرائز دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کی رفتار و پیش رفت کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ نے موقع پر موجود تعمیراتی کام کے معیار اور برق رفتاری پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کیا کہ انڈر پاس کے لینٹر اور دیواروں پر کام کی رفتار دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے،جس جذبے سے کام جاری ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر تعمیراتی کام اسی رفتار اور تسلسل سے جاری رہا تو یہ اہم منصوبہ اپنے مقررہ وقت سے پہلے یعنی آنے والے 30 روز سے بھی کم وقت میں مکمل ہو سکتا ہے۔