وزیراعظم محمد شہباز شریف کوپ 31 عالمی رہنماؤں کی کانفرنس میں شرکت کے بعد انطالیہ سے وطن روانہ

9

انطالیہ، 12 نومبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ کوپ 31 عالمی رہنماؤں کی کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

انطالیہ ایئرپورٹ پر جمہوریہ ترکیہ کے نائب وزیر ماحولیات حسن سوور نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو الوداع کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوپ 31 عالمی رہنماؤں کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کیا۔

 کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوئیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔