وزیراعظم محمد شہباز شریف کی انطالیہ میں ( کوپ 31 ) کے موقع پر سوڈان کی عبوری خودمختار کونسل کے صدر سے ملاقات

7

انطالیہ، 12 نومبر (اے پی پی ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  جمعرات کو ترکیہ کے شہر انطالیہ میں کانفرنس آف پارٹیز ( کوپ 31 ) کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ سوڈان کی عبوری خودمختار کونسل کے صدر عزت مآب جنرل عبدالفتاح البرہان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور سوڈان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور  سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے موجودہ چیلنجز کے تناظر میں سوڈان کے برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر مفید تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بالخصوص ترقی پذیر ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں جانب سے کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ کاری اور باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔