اسلام آباد،12 نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقی، امن و استحکام کے لیے حکومتی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ سے مقامی معیشت مضبوط ہو گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ گلگت بلتستان کی مجموعی ترقی اور امن و امان کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت مجموعی صورتحال بہتر اور ماحول مکمل طور پر پرامن ہے۔











