اسلام آباد، 19فروری (اے پی پی): بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے آج وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پلوامہ کے حوالے سے ہندوستان کی طرف سے پاکستان پر لگائے جانے والے بے جا الزامات اور خطے کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے بد امنی اور ہیجان انگیزی کسی کے مفاد میں نہیں ہم اس صورتحال کا سنجیدگی سے بغور جائزہ لے رہے ہیں اور تمام صورتحال سے بذریعہ خط سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب کیا تھا ۔
اے پی پی/حمزہ/فرح
وی این ایس اسلام آباد











