پلوامہ معاملہ ، بھارت ثبوت دے کارروائی کریں گے ، جارحیت دکھائی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: وزیر اعظم عمران خان

203

اسلام آباد، 19  فروری (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان نے  کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد  بھارت  نے بنا کسی ثبوت اور تحقیق کے پاکستان پر الزام لگایا ہے،نئی دہلی ثبوت دے ،کاررائی کرینگے ،جارحیت کی گئی تو پاکستان سوچے گا نہیں ،بلکہ جواب دے گا۔

 بھارتی الزامات کے بعد قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سعودی ولی عہد کے دورے کی تیاری میں  مصروف تھے جس  وجہ سے فوری بیان نہیں دیا۔بھارت نے بنا کسی ثبوت  اور تحقیق کے پاکستان پر الزام لگایا ہے، دہشت گردی سارے خطے کا مسئلہ ہے،پلواما معاملے پر ہر قسم کی تحقیقات کرانے کے لئے تیار ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ  دہشت گردی سارے خطے کا مسئلہ ہے،پلواما معاملے پر ہر قسم کی تحقیقات کرانے کے لئے تیار ہیں ،بھارت نے جارحیت دکھائی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان جواب دینے کا سوچے گا نہیں  بلکہ جواب  دے گا۔

وزیر اعظم  پاکستان نے کہا کہ بھارت کو کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات کرنے چاہیں ،پاکستان  نے 15 سال دہشت گردی کی جنگ لڑی ہے ،پلوامہ حملے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔

وزیر اعظم   عمران خان  نے  بھارت کے جنگ کرنے کے بیان   کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جنگ شروع کرنا انسان کے ہاتھ میں ہوتا ہے لیکن ختم کرنا انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔

اے پی پی/حمزہ/قراۃالعین

سورس: وی  این ایس، اسلام آباد