وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں کرکٹ کی بہتری کے سلسلےمیں اجلاس 

232

اسلام آباد، 27 مارچ (اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں کرکٹ کی بہتری کے سلسلےمیں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کرکٹ کی موجودہ صورتحال ، ملک میں کرکٹ کے تنظیمی ڈھانچے اور اس شعبے میں ملکی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ  لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری آئی پی سی اکبر درانی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی، لیفٹینٹ جنرل (ر) مزمل حسین، وسیم گلزار خان، سبحان احمد، مدثر نذر، ہارون رشید و دیگر شریک  شامل ہوئے

 وی این ایس، اسلام آباد