اسلام آباد ، 25 جون ( اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی لانے کا موثر ہتھیار تعلیم ہی ہے،ہمیں روایتی تعلیمی نظام سے نکل کر جدید تعلیم کی طرف جانا ہے۔ وزیراعظم پاکستان مسلسل اس ملک میں کوالٹی تعلیم کی بات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کو ریاست مدنیہ بنانے کا خواب بھی تعلیم کے زریعے ممکن ہو گا۔
اسلام آباد میں منعقدہ تعلیمی ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں نئی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے بات کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں صوبوں کے ساتھ مل کر ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کرنا شامل ہے،جو بچے سکولوں سے باہر ہیں انکو واپس سکولوں میں ڈالنے کے لیے اقدامات سمیت ایونگ کلاسز کا اجراء پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ وزیر اعظم کی زیر سرپرستی میں صوبوں کی مشاورت سے تعلیم کے لئے پالیسی بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آج کی اجلاس میں وزیراعظم نے تجویز دی ہے کہ حکومت کے پاس جوانفراسٹرکچر ہے اسے نجی سیکٹر کے ساتھ پارٹنر شپ میں لایں۔ا نہوں نے کہا کہ اسلامک نظریات کے مطابق اجتحا دکی اشد ضرورت ہے ۔ معاشی محاذ پہ جنگ جیتنے کے لئے ہمیں چھوٹی چھوٹی صنعت میں کام کرنا ہو گا۔ اب جنگ سرحد وں کے بجائے ٹیکنالوجی کی دوڑ مین جیتنی ہو گی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت پر پورے پاکستان کو یقین ہے اور بین الاقوامی دنیا بھی اس پر اعتماد کر رہی ہے۔
وی این ایس ، اسلام آباد











