اسلام آباد ،31جولائی(اے پی پی):سعودی عرب کےوزیر اطلاعات ونشریات ترکی بن عبداللہ الشبانہ کی وزارتِ خارجہ آمد۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات
ہو ئی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،اطلاعات و ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان،سعودی عرب کے ساتھ مابین تاریخی،ثقافتی اور دیرینہ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کی اہم علاقائی اور عالمی امور پر نقطئہ ء نظر میں مماثلت پائی جاتی ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ ء پاکستان نے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے ،پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کے فروغ کے لیے “پاک سودی سپریم کوارڈینیشن کونسل ” کا قیام انتہائی خوش آئند ہے ۔فریقین نے دونوں ممالک کے مابین اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ۔
وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے حج کوٹہ کو دو لاکھ تک بڑھانے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔
وی این ایس،اسلام آباد











