وزیراعظم عمران خان سے چوہدری فواد حسین کی ملاقات

153

اسلام آباد ،01 اگست (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو ملاقات کی۔ملاقات میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تنظیم نو کے حوالے سے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

 وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے درخواست کی کہ ماہ اکتوبر کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دیا جائے۔ انہوں  نے جہلم میں قائم کیے جانے والے بائیو ٹیکنالوجی اور ہربل میڈیسن پارک منصوبے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وی این ایس ، اسلام آباد