صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

232

اسلام آباد ، 27 اگست (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل زو کی لیانگ نے منگل کو  یہاں  ایوان صدر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ دفاعی آپریشن اور اس کی قومی سلامتی کے معاملات پر تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ چین کی منفرد، ہر موسم اور وقت میں آزمودہ پاکستان سے دوستی کا اعتراف کرتے ہیں جبکہ مختلف فورمز پر چین کی جانب سے پاکستان کی حمایت بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کے خلاف حمایت کو سراہتے ہیں۔

وی این ایس، اسلام آباد