پاکستان کا کشمیریوں سے روح اور جسم کا رشتہ ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

165

اسلام آباد ، 28 اگست (اے پی پی ): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہے پاکستان کا کشمیریوں سے روح اور جسم کا رشتہ ہے۔ جمعہ کو تمام   پاکستانی   وزیراعظم کی آواز میں یوم یکجہتی کشمیر  منائیں گے ۔

بدھ کو اسلام آباد میں  شجرکاری کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں تمام اقلیتوں کو تحفظ اور یکساں حقوق قائداعظم کا وژن تھا ۔وزیراعظم عمران خان قائداعظم کے وژن کو فروغ دے رہے ہیں۔ پاکستان کی تمام اقلیتیں ہمارا فخر  ہیں۔ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان تک مسیحی برادری کا اہم کردار ہے  ، کشمیریوں کے حق میں اورمودی کے خلاف تمام اقلیتیں متحد ہیں۔  انہوں نے مسیحی برادری سے  کشمیریوں کے حقوق کیلئے پوری دنیا میں آواز بلند کرنے کی درخواست کی ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ درخت پاکستان کا حسن ہیں  اور ماحول کو آلودگی سے بچاتے ہیں ۔ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے گرین پاکستان مہم شروع کی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیری عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  نوجوان مستقبل کا سرمایہ قرار

  د یتے ہوئے  کہا کہ جمعہ کے دن تمام عوام اور سول سوسائٹی  دن 12بجے  کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

وی این ایس ، اسلام آباد