وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

215

اسلام آباد، 05 ستمبر ( اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  اپنے  ٹویٹ میں کہا کہ یوم دفاع غیور اور بہادرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے اورکشمیریوں کے موقف کا دفاع پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔

 معاون خصوصی کا مزید  کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہےاور ہر محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد