اسلام آباد، 19ستمبر(اے پی پی ):وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر یوں سے ہمارا رشتہ کیا لااِلہ اِلا اللہ۔۔۔اس نعرہ کی گونج پاکستان بھر میں سنائی دے رہی ہے ، اسی آواز کو دنیا کے ایوانوں تک پہنچانے کیلئے اور کشمیر کیساتھ اس رشتہ کو نبھانے کیلئے پاکستان کا جرمنی میں مقیم ڈا ئسپورا نے28ستمبر بروز ہفتہ سپہر 2 بجے ایک عظیم وشان ریلی کا اہتمام کیا ہے ۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریلی میں کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا جائے گا اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی عوام سے جو مذہبی آزادی اورانسانی حقوق چھینے ہوئے ہیں اسکا حقیقی سیاہ مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائیں گے ۔
معاون خصوصی نے امید ظاہر کی کہ میڈیا اس ریلی کو بھرپور اجاگر کرے ۔ہمیں اس بیانیہ کو دنیا میں طاقت دینی ہے اور اجاگر کرنا ہے ،وزیراعظم کی آواز کے ساتھ آواز ملانی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی جو کسی بھی مکتب فکر سے ہو یا سیا سی جماعت سے، انہیں کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں اجاگر کرنی چاہیے۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد











