میرپور، 02اکتوبر(اے پی پی ):وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بدھ کو ریڈیو پاکستان اور ایف ایم 101 آزاد کشمیر کی حالیہ عمارت جو زلزلے سے متاثرہ ہو چکی ہے کا دورہ کیا۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کی نشریات میں شرکت کی اور دوران نشریات گفتگوبھی کی۔
یاد رہے کہ حالیہ زلزلے کے بعد ریڈیو پاکستان آزاد کشمیر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد ریڈیو پاکستان اور ایف ایم 101 آزاد کشمیر کی نشریات ایک خیمہ سے چلائی جا رہی ہیں۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد











