عالمی بینک میں پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے، ریفارمز میں چھٹے نمبرپرہیں: عبدالرزاق داؤد

184

اسلام آباد، 24 اکتوبر (اے پی پی): مشیر تجارت عبدالرزاق داؤ نے  کہا ہے کہ کوئی بھی ملک سرمایہ کرنے سے پہلے ڈؤنگ بزنس رینکنگ دیکھتا ہے  اور عالمی بینک کی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے اور اسی رینکنگ سے ملکوں کی ساکھ پرکھی جاتی ہے۔

جمعرات کو ڈوئنگ بزنس سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق  داؤدنے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے سہولیات دے رہے ہیں اور کاروبار شروع کر نے کی راہ میں رکاوٹیں دور کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کئی اجلاس کرائے، ریفارمز میں پاکستان چھٹے نمبر پر ہے مگر ابھی اور بہتری کی ضرورت ہے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download video