کسی اینکر کو آزادی اظہار رائے سے نہیں روکا گیا:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

156

اسلام آباد ، 28 اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کسی اینکر کو آزادی اظہار رائے سے نہیں روکا گیا، اینکرز اپنے شو میں کسی بھی موضوع پر بحث کرسکتے ہیں۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کسی اینکر کو آزادی اظہار رائے سے نہیں روکا گیا۔ اینکرز اپنے شو میں کسی بھی موضوع پر بحث کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوائزری عدالت کے احکامات کے تحت پہلے سے موجود ضابطہ اخلاق کا اعادہ ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قیاس آرائیوں سے درو رہنے کیلئے اسے ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔

وی این ایس اسلام آباد