یکساں اور معیاری  تعلیم کا فروغ وزیراعظم کا مشن ہے : فردوس عاشق اعوان

213

اسلام آباد ، 30 اکتوبر (اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں اور معیاری  تعلیم کا فروغ وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  پیغام  میں   معاون خصوصی نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اہل اور حقدار طلباء کو 50 ہزار سکالرشپس دیے جائیں گے۔  یہ وظائف ان خاندانوں کے طلباء میں تقسیم کئے جائیں گے جن کی آمدن 45000 روپے سے کم ہے۔ان وظائف میں کتابوں کی فراہمی، ٹرانسپورٹ، رہائش اوردیگر ضروریات شامل ہوں گی اور  اس کا اطلاق تقریباً 152 تمام سرکاری یونیورسٹیوں پر ہوگا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سماجی بہبود کے پروگرام کے تحت 50 فیصد کوٹہ خواتین جبکہ دو فیصد کوٹہ معذور طلباء کیلئے مختص ہو گا۔

 وی این ایس ، اسلام آباد

Video Download