معاشی اصلاحات اور اقدامات کے نتیجے میں ملکی  معیشت   استحکام کی جانب جا رہی ہے: عبد الحفیظ شیخ 

140

اسلام آباد ،11نومبر(اے پی پی):   مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ  نے کہا ہے کہ ملک کی    معاشی ترقی اور استحکام  موجودہ حکومت   کی اولین ترجیح ہیں  ۔ معاشی اصلاحات اور اقدامات کے نتیجے میں ملکی  معیشت   استحکام کی جانب جا رہی ہے اور معاشی اشاریے بھی  بہتر ہو رہے ہیں جن کے باعث   ملکی اور بین الاقوامی سطح پر  پاکستان کے امیج میں   بہتری ہو رہی ہے۔

آج پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں   معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات  فردوس عاشق اعوان،   وفاقی وزیر برائے ریوینیو  محمد حماد اظہر اور  چئیرمین   ایف بی آر  شبر زیدی کے ہمراہ    نیوز کانفرنس کرتے ہوئے   مشیر خزانہ کا کہنا تھا   کہ  حکومتی   اقدامات کے باعث  ملکی برآمدات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور  زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی نمایاں  اضافہ ہورہا ہے جبکہ   ملکی تجارتی خسارے میں بتدریج کمی آرہی ہے   ۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اب معیشت کو بہترین  انداز میں چلایا جا رہا ہے  جس کے مثبت نتائج بھی نظر آ رہے ہیں  اور  ملکی معاشی حالت  تیزی سے  بہتری کی جانب گامزن  ہے جبکہڈومیسٹک ٹیکس نیٹ میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عبد الحفیظ شیخ   نے کہا کہ   حکومت تجارتی   سرگرمیوں اور  برآمدات کے فروغ  کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے   اسی  لیے   تاجروں کو مراعات دی   جا رہی ہیں ،   تاجروں کے  مسائل کو بھی  ترجیحی  بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے اوربرآمدکنندگان کو 200ارب روپے اضافی  بھی   دیے جا ئیں   گے تاکہ سبسڈائز کیاجاسکے اور    معیشت کاپہیہ تیزی سے چلایاجائے۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ   ملک میں تعمیرات کی سرگرمیاں بڑھی ہیں  جس کے باعث سیمنٹ کی پیداوار 16 ملین ٹن سے زیادہ ہوئی ہے جبکہ ایف بی آر کے نظام میں بہتری سے   وصولیاں16فیصدبڑھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  پچھلے ساڑھے چار ماہ سے  اسٹیٹ بینک سے کوئی   قرضہ نہیں لیا گیا    جبکہ   ایکسچینج ریٹ اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی   مثبت اشاریے نظر آ رہے ہیں۔

نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم  کے حوالے سے بات کرتے ہوئے    مشیر خزانہ کا کہنا تھا    کہ    اس سکیم کے لیے   اضافی   رقم  مختص  کی جا رہی ہے جبکہ   گھروں کی تعمیر میں حصہ لینےوالے اداروں کیلئے ٹیکس  میں   بھی   ریلیف  دی جائےگی۔

عبد الحفیظ شیخ   نے کہا کہ  ورلڈ بینک کے صدر اور آئی ایم ایف نے   بھی حکومت کے  معاشی اقدامات کو  سراہا ہے    ۔

وی این ایس ، اسلام آباد