قومی اسمبلی اجلاس

230

اسلام آباد، 11 فروری (اےپی پی): قومی اسمبلی کا  اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔

اجلاس میں وزیر  مملکت  برائے پارلیمانی امور  علی محمد خان نے ملکی معاشی حالت اور مہنگائی پر بحث کے لیے تحریک پیش کی۔ وفاقی وزئر نے کہا  اپوزیشن کے مطالبہ پر حکومت اپنا وعدہ پورا کررہی ہے۔ حکومت اپوزیشن سے مہنگائی کو قابو اور معیشیت کی بہتری لیے تجاویز لینا چاہتی ہے۔

اس موقع پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہم آج تین گھنٹے اس مسئلہ پر بحث کرینگے۔ اور کل ایوان میں زراعت پر بحث کی جائے گی۔

وزیر مملکت  نرائے  اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا  ایوان میں بجلی گیس کی بات کی جا رہی ہے ۔ مگر اس بات کا علم سب کو ہونا چاہئیے کہ آج بجلی مہنگی کی وجہ مہنگے پاور کنٹریکٹ ہیں۔

انہوں نے کہا بجلی کے نرخ بڑھنے کی وجہ گزشتہ حکومت میں کئے گئے معاہدے ہیں۔تحریک انصاف کوئی پاور کنٹریکٹ سائن نہیں کیا ۔

انہوں نے سوال کیا کہ ماہانہ اڑتیس ارب روپے گردشی قرض کس نے چھوڑا ۔ گیس شعبے میں ایک سو ساٹھ ارب کا خسارہ چھوڑا گیا۔ گیس کا محکمہ پہلی مرتبہ سابق حکومت کی وجہ سے خسارہ میں گیا۔کیونکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ان کے دور کے آخری دنوں میں معاونت بند کر دی تھی۔جاری خسارہ ان کے دور میں 20 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا

انہوں نے قرضہ لے کر 4 سو ارب روپے کا سرکولر ڈیٹ کلئیر کیا۔ کلئیر کرنے کے بعد دوبارہ سرکولر ڈیٹ 12 سو ارب روپے تک انہوں نے پہنچایا ہے۔ اپوزیشن نے حکومت کا کچھ نہیں لیکن ملک کا بہت نقصان کیا ہے۔ گیس کے شعبے کو خسارے میں لانے والے یہی لوگ ہیں،موڈیز نے ان کی حکومت کے خاتمہ پر پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی تھی،انہی کی وجہ سے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج لینا پڑا،وفاقی وزیر نے کہا ھم نے دسمبر تک سرکولر ڈیٹ کو صفر پر لانا ہے، مہنگائی، قیمتیں بڑھانا، افراط زر یہ سب مشکل فیصلے ہوتے ہیں، گزشتہ سال جولائی سے اب تک ھمارے فارن ریزروز دوگنا ہوئے ہیں،مہنگائی کی وجہ روپے کی قدر گرنا تھا۔ حماد اظہر نے کہا کہ ملکی معیشت کو استحکام دلاکر اگلے مالی سال سے ہائیر گروتھ میں جائیں گے،۔ ھم نے دو اھم فیصلے کئے، ایک کرنسی کی قدر کو کم کرنا تھا دوسرا ایل این جی کے مہنگے معاہدے تھے،

کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں زیادہ ہوئیں ان پر قابو پانے کے لئے کابینہ آج اھم فیصلے کرے گی،آٹے اور گندم کی قیمت نیچے آگئی ہے، سندھ اور کراچی میں بھی جلد قیمتیں نیچے آجائیں گی،گندم اور چینی بحران کی انکوائری کو سامنے لے کر آئیں گے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کی جارھی ہیں،۔ چینی کی قیمت بھی آج کابینہ فیصلوں کے بعد کم ہوجائے گی، کرنسی کو ماضی میں غلط طور پر خزانے سے پیسہ جھونک کر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download Video