صنعتی شعبے کی ترقی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی : مشیر تجارت

213

اسلام آباد،19 فروری (اے پی پی ): مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے صنعتی شعبے کی ترقی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 بدھ کو  اسلام آباد میں فارما  انڈسٹری سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ  پاکستان اپنی مصنوعات کےلئے نئی منڈیاں تلاش کررہا ہے۔افریقہ کو ایک ابھرتی ہوئی منڈی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس منڈی کی تلاش کےلئے Look افریقہ پالیسی تیار کی ہے۔

 مشیر تجارت  نے برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ یہ ملک کو قرض سےنجات دلانے کےلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ادویات سازی کی صنعت کو اپنی برآمدات سے متعلق حکمت عملی تیار کرنی چاہیے اوریقین دلایا کہ حکومت ادویات سازی کے شعبے کی برآمدات میں اضافے کےلئے ہرقسم کی مدد فراہم کرے گی۔

وی این ایس ،اسلام آباد

Download Video