لاہور، 20 فروری (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ملک میں مایوسی پھیلانے والوں کو خود مایوسی ہو گی، کبڈی ورلڈ کپ کا یہاں ہونا ثبوت ہے کہ لاہور محفوظ ترین شہر ہے۔
سپیرئیر یونیورسٹی کے سپورٹس گالا میں شرکت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ کبڈی کا ورلڈ پاکستان میں ہوا اور پاکستان کی ٹیم نے ہی جیتا۔ دنیا نے دیکھا کہ ہم نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ ٹیلنٹ سےبھی بھرپور ہیں۔کرکٹ، کبڈی اور ہاکی کی ٹیمیں بھی اب پاکستان آئیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ سپورٹس اور غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی معمول کا حصہ بنائیں۔کھیلوں کے میدان میں بھی نوجوان ہی پاکستان کی نمائندگی کریں گے ،پاکستان اور اس کے عوام ہر میدان میں ترقی کریں گے۔
وی این ایس ، لاہور











