لاہور، 20 فروری (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں کہ کوئی لائق طالب علم وسائل نہ ہونے پر تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہئے۔ اگر پی ایچ ڈی کرنے والے کو بھی نوکری نہ ملے تو نظام تعلیم میں کچھ مسئلہ ضرور ہے ۔
کینئرڈ کالج برائے خواتین کے 83ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ریسرچ کا معیار اعلی درجے کا ہے۔ حکومت ہائر جو کیشن کی فنڈنگ میں کمی نہیں کرے گی۔ حکومت نے پانچ ارب روپے کا بجٹ پچاس ہزار طلباءو طالبات کے اسکالرشپ کے لیے مختص کیا ہے ۔ تعلیمی اداروں کی فیسوں کے بارے میں سوچنا پڑے گا کہ یہ قابل برداشت ہیں بھی یانہیں ۔اگر والدین کے پاس وسائل ہیں تو وہ فیس ضرور ادا کریں۔ ہائر ایجوکیشن حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے ۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے بڑی جدوجہد کے بعد پاکستان بنایا ،اپنی11اگست کی تقریر میں قائد اعظم نے واضح کیا کہ ہر شہری کو مذہبی آزادی ہوگی جبکہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو برابر حقوق دیتا ہے۔ریاست تمام شہریوں کو برابر حقوق دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
سورس : وی این ایس ، لاہور











