لاہور۔20 فروری(اے پی پی): تحر یک انصاف کے بانی رکن نعیم الحق مر حو م کے ایصال ثواب کیلئے گور نر ہاؤس لاہور میں قر آن خوانی اور دعائیہ تقر یب کا انعقاد کیا گیا جس میں گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور،صوبائی وزیر حسنین بہاد ر دریشک،صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان،صوبائی وزیر میاں محمود الرشید،تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور عبد العلیم خان سمیت5ہزار سے زائد کارکنا ن نے شرکت کی۔نعیم الحق کے صاحبزادے اما ن الحق نے ویڈ یو پیغام کے ذریعے پارٹی قیادت اور کارکنوں کا شکر یہ ادا کیا، گور نر پنجاب کی جانب سے منعقدہ گور نر ہاؤس میں قر آن خوانی کی تقریب میں گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور، تحر یک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی سعدیہ سہیل،مسر ت جمشید چیمہ،ایم پی اے جلیل احمد شر قپوری،وزیر اعظم کے معاون خصوصی صاحبزاد جہانگیر خان،ایم پی اے سرد ار مہندر پال سنگھ،تحر یک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر نورخاں بھابھا،تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے سابق سیکرٹری جنرل شعیب صدیقی،بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد،وزیر اعلی شکایت سیل کے وائس چیئر مین ناصر سلمان۔اوورسیز کمیشن پنجاب کے چیئر مین محمد وسیم رامے سمیت ہزاروں کارکنان شر یک ہوئے۔
اس موقعہ پر گور نر پنجاب نے اپنے خطاب میں نعیم الحق مر حوم کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق کی پارٹی اور کارکنوں کیلئے دی جانیوالی قر بانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور ان کے دنیا سے جانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان سمیت پوری پارٹی ایک مخلص دوست سے محروم ہو گئی ہے اس میں کوئی شک نہیں کسی بھی پارٹی کی مضبوطی میں سب سے زیادہ کردار کارکنوں کا ہی ہوتا ہے ہم اپنے کارکنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان سے لیکر ہم سب کارکنوں کیساتھ ہیں انکے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا اور پاکستان کو ہر شعبے میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے۔
اےپی پی/فاروق











