راوالپنڈی 20فروری (اےپی پی)؛ لیپہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا مؤثر جواب، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امتیاز شہید۔
بھارتی فوج نے آج ایل او سی کے ساتھ ساتھ وادی لیپہ کے کیانی سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ، سپاہی امتیاز علی بہادری کے ساتھ مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہئد ہو گے۔تیس سالہ شہید سپاہی امتیاز علی کا تعلق پبی ضلع نوشہرہ سے ہے۔
اے پی پی / حمزا/ نصیب الہی











