کامیاب جوان پروگرام وزیر اعظم عمران خان کا ویژ ن ہے: شفقت محمود

124

لاہور،21 فروری (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے کہا  ہےکہ کامیاب جوان پروگرام وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے، یہ پروگرام بہت پہلے ہی شروع ہونا چاہیے تھا، ایک لاکھ ستر ہزار نوجوانون کو ٹریننگ دیں گے۔

ان  خیالا ت کا اظہار انہوں نے  انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور  میں کامیاب جوان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ نیشنل ایکریڈیشن سینٹر قائم کررہے ہیں ،جو پورے ملک  میں ٹیکنکل اور ووکیشنل اداروں کو انسپکشن کے بعد ایکریڈیشن دے گا۔ ہماری ایجوکیشن میں کمی ہے کیونکہ اس میں عملی تجربہ شامل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنر نہ ہونے کے وجہ سے ڈگری ہونے کے باوجود نوکریاں نہیں ملتیں۔ انہوں  نے بتایا کہ کا میاب جوان  پروگرام   میں  جتنی بڑی تعداد میں طلبہ نے اپلائی کیا ہے لگتا ہے اس پروگرام کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں خواتین کی شرکت کو بڑھانا ہے۔

وی این ایس،لاہور

Download Video