مظفر گڑھ ,21 فروری (اے پی پی) :وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز مظفر گڑھ،ڈیرہ غازی خان دو رویہ سڑک کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم کو مظفر گڑھ،ڈیرہ غازی خان شاہراہ کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے رجب طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال کے نئے بلاک کا بھی افتتاح کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے لیہ میں احساس اثاثہ جات منتقلی پروگرام کے اجراءکے آغاز کا افتتاح کیا۔
سورس:وی این ایس مظفر گڑھ











