کوئٹہ۔21 فروری( اے پی پی ): ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے جمعہ کو سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں شارع اقبال پر بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے لوگوں کی عیادت اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد الباری بڑیچ، ایوب ترین ایڈووکیٹ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سول ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ بھی کیا اور ڈاکٹرز و ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے تمام سہولیات کی فراہمی اور ان کے علاج معالجے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
اےپی پی/فاروق











