ستاٰئیس فروری، پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری

139

اسلام آباد، 24 فروری (اے پی پی ): 27 فروری کے یادگار دن کی مناسبت سے  پاک فضائیہ نے اپنے   بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری کر دیا، نغمہ ” اللہ اکبر” پاکستان کے مایہ ناز گلوکار شجاع حیدر نے تخلیق کیا جبکہ انہوں نے  ہی اس نغمے میں  اپنی آواز کا جادو بھی جگایا  ہے ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق     27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے جب پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا ۔ اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔

ترجمان کے مطابق یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کی لازوال داستان ہے جس نے ہر قسم کے مشکل حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video