خطے میں امن کی کنجی کشمیر یوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہے: گورنر پنجاب

119

لاہور، 24فروری(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے  کہا   ہے کہ خطے میں امن کی کنجی کشمیر یوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہے،کشمیر یوں کے سفیر عمران خان نے ہی مسئلہ کشمیر کو سرد خانہ سے نکالا ہے۔ سلامتی کونسل سمیت پوری دنیامیں امن پسندلوگ کشمیریوں کی بات کر رہے ہیں۔

ملتان بار اور کشمیری وفد سے ملاقا ت میں  گفتگو میں   گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ توقع ہے صدر ٹرمپ بھی نریندر مودی سے کشمیر پر ضرورت بات کر ینگے، یورپی یونین اور بر طانوی پارلیمنٹ میں بھی مسئلہ کشمیر پر بحث ہو رہی ہے جبکہ  بین الاقوامی میڈیا بھی کشمیرمیں بھارتی دہشت گر دی کو دنیا کے سامنے لارہا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ  کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں کے حقوق کیلئے پاکستان سفارتی محاذ پر جنگ لڑ رہا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے  کہا کہ  حکومت آئین وقانون کی حکمرانی اور شفافیات پر یقین رکھتی ہے، قانون کی بالادستی کیلئے وکلا ء کا ہمیشہ مثالی کردار رہا ہے۔ حکومت فوری اور سستے انصاف کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بروقت اور فوری انصاف سے ہی ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ ممکن ہے، جہاں انصاف ختم ہوجائے وہ معاشرے پیچھے رہ جاتے ہیں۔

 

وی  این ایس، لاہور